اھواز میں قرآنی سنٹروں كے بانيان سے انٹرويو ليا گيا

IQNA

اھواز میں قرآنی سنٹروں كے بانيان سے انٹرويو ليا گيا

11:13 - June 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1551745
قرآنی سرگرمياں گروپ : ايران كے شہر اھواز میں ۱۰ قرآنی سنٹروں كے بانيان كے لیے ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے انٹر ويو كا انعقاد كيا گيا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ادارہ تبليغات اسلامی صوبہ خوزستان كے زير اہتمام دارالقرآن كے سربراہ جاسم شہرمی نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ یہ اجلاس قرآنی سنٹروں كے بانيان سے بہتر آشنائی كے لیے منعقد كيا گيا ہے–
اس اجلاس میں جن قرآنی سنٹروں كے بانيان نے شركت كی ان میں نور المشكاة ٬انوار الزھراء ٬قمر بنی ہاشم ٬قدر ٬النور القرآن ٬ حميدیہ ٬ام البنين ٬نور الہدی ٬جامعہ النور اور كوثر نامی قرآنی سنٹرز كے افراد شامل تھے –
130916
نظرات بینندگان
captcha