ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مغربی آذربائيجان كی رپورٹ كے مطابق مرند شہر كے وسط میں واقع جامع مسجد مرند میں نصب كی گئی تختيوں سے معلوم ہوا ہے كہ یہ مسجد ابو سعيد بہادر خان كے دوران سلطنت ۷۳۱ ھجری قمری میں تعمير كرائی گی اور اس پر خرچ كی گئی رقم كا تعلق اس جزیہ سے ہے جو غير مسلموں سے ليا جاتا تھا-
آج یہ مسجد سطح زمين سے ايك میٹر گہرائی میں واقع ہے اور اس میں لگی ہوئی تختياں یہ بتاتی ہیں كہ اس مسجد كو كس نے تعمير كروايا اور اس كا بانی كون تھا ٬جن میں سے ايك تختی پر یہ عبارت درج ہے كہ ٫٫ امر بتجديد ھذا المعمارہ العبد الفقير خواجہ حسين بن سيف الدين محمود بن تاج خواجہ فی اواخرہ شوال سنہ اربعين واربعمائة ٬٬
131361