كيا لندن بھی كسی دن مذھبی اور اسلامی شہر ہو سكتا ہے ؟

IQNA

كيا لندن بھی كسی دن مذھبی اور اسلامی شہر ہو سكتا ہے ؟

10:22 - June 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1553144
اعزازی گروپ / مجتبی وحيد دوست : برطانوی اخبار اور مجلوں نے لندن میں بڑھتی ہوئی مسلمانوں كی تعداد كو سخت تنقيد كا نشانہ بنايا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے ٫٫ ٹائم اوت ٬٬ نامی مجلہ سے نقل كيا ہے كہ اس جريدہ كے سر ورق پر یہ عبارت درج ہے كہ كيا لندن مستقبل میں اسلامی شہر ہو گا ؟ جريدہ كے ایڈیٹر نے اس عبارت كے ذيل میں كہا كہ بڑے دينوں میں سے ايك بڑا دين اسلام ہے اور جتنے بھی اديان لندن میں پاۓ جاتے ہیں ان میں اسلام سب سے زيادہ ترقی كر رہا ہے –
ایڈیٹر نے مزيد كہا كہ ۲۰۰۱ ء میں یہ خبر دی گئی تھی كہ ڈیڑھ ملين مسلمان برطانیہ میں پاۓ جاتے ہیں جن میں سے چھ لاكھ ستر ہزار صرف لندن میں مقيم ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ میں انگريزوں كو آگاہ كرتا ہوں كہ مستقبل میں لندن ايك اسلامی شہر میں تبديل ہو جاۓ گا-
132158

نظرات بینندگان
captcha