ا مسال ۲۰ ہزار سے زائد افراد كو قرآنی تعليم دی جاۓ گی

IQNA

ا مسال ۲۰ ہزار سے زائد افراد كو قرآنی تعليم دی جاۓ گی

11:52 - June 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1554399
اعزازی خبر نگار /امير محسن سلطان احمدی : ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كريم كے انچارج نے اس سنٹر كے موجودہ سال میں قرآنی پروگراموں كی وضاحت كرتے ہوۓ صوبہ آذربائيجان شرقی كی قرآنی تعليم میں ۲۰ ہزار سے زائد افراد كی شركت كی خبر دی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے آذربائيجان شرقی كے ادارہ تبليغات عامہ سے نقل كيا ہے كہ حجة الاسلام والمسلمين ميكائل اسكندری نے كہا: گذشتہ سال میں صوبہ آذربائيجان شرقی كے لوگوں میں سے ۴ لاكھ ۱۷ ہزار افراد نے قرآنی تعليم حاصل كی اور پيشن گوئی كی جاتی ہے كہ موجودہ سال میں بھی ۲۰ ہزار سے زائد افراد شركت كریں گے –
حجة الاسلام اسكندری نے مزيد كہا :اكثر قرآنی كورس ٬مساجد میں انجام پاۓ كہ جو دينی اور ثقافتی مراكز میں تعداد كی كثرت كی علامت ہے –
حجة الاسلام اسكندری نے معلم قرآن كی تربيت كے كورسز ٬نونہالوں اور جوانوں كے قرآنی فيسٹيول ٬ناظرہ قرآنی كورسز وغيرہ كو اس دارالقرآن الكريم كے ديگر پروگراموں میں سے قرار ديا جو گذشتہ سال منعقد كیے گۓ تھے اور حال حاضر میں بھی جاری ہیں –
133461

نظرات بینندگان
captcha