ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگ گروپ نے اپنے اس مضمون میں لكھا ہے كہ تمام انبياء علیھم السلام نے اپنی قوم كی دعوت كا آغاز ان كلمات سے كيا ٫٫ اعبدوا اللہ ما لكم من الہ غيرہ ٬٬ تنہا خدا كی عبادت كرو اس كے علاوہ كوئی معبود نہیں ہے –
لغت میں توحيد كے معنی ايك خدا كی عبادت و پرستش كے ہیں اور شريعت میں اس پر عقيدہ ركھنا اور گواہی دينا كہ خدا وند عالم اپنی ذات ٬ ربوبيت اور الوھيت میں ايك ہی ہے –
بلاگ گروپ نے مزيد لكھا كہ توحيد يعنی ہر طرح كی عبادت فقط اللہ كے لیے ہونی چاہیے اسی طرح خدا كے ان تمام صفات پر ايمان لانا جس كا تذكرہ قرآن و سنت میں كيا گيا ہے –
اور اسے ہر طرح كی عيب و نقص سے منزہ ماننا –
كلمہ توحيد كا راز { لا الہ الا اللہ } ہے اور یہ كلمہ دين اسلام كی بنياد ہے – توحيد ٬ خدا كی سب سے بڑی معرفت ہے –
135337