نيويارك میں مسلمانوں كے ساتھ نا انصافی

IQNA

نيويارك میں مسلمانوں كے ساتھ نا انصافی

13:07 - June 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1556467
بين الاقوامی گروپ : ۱۱ ستمبر كے حادثے كو چھ سال گزر جانے كے باوجود امريكہ كے معروف شہر نيو يارك میں مسلمانوں كے ساتھ زيادتی كی جاتی ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے A M NEW YEARK سے نقل كيا ہے كہ صرف ۲۰۰۵ ء میں مسلمانوں كے ساتھ بے انصافی كے رویہ میں ۲۵ فيصد اضافہ ہو ا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق نيو يارك كے عہدے داران مسلمانوں كو شہری حقوق حاصل كرنے سے بھی منع كرتے ہیں –
امريكہ كی اسلامی كمیٹی كے ايك اعلی عہدے دار نے كہا كہ اس سلسلہ میں ہم نے امريكہ كے مختلف مراكز اور اداروں سے گفتگو كی ہے جن میں ايف بی آئی اور امريكہ كی عدلیہ بھی شامل ہے –
اسلامی كمیٹی كے ايك اعلی عہدے دار نے مزيد كہا كہ ہم ان افراد كی شكايت درج كروانے كی مقدمہ سازی كر رہے ہیں جنہوں نے مدارس ٬اداروں اور ائر پورٹ پر مسلمانوں كے ساتھ شدت پسندی اور نا انصافی سے كام ليا ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ عنقريب ہم امريكی عوام كو اسلامی تعليمات اور آداب سے بھی آشنا كریں گے تاكہ مسلمانوں كے ساتھ توھين آميز سلوك واقعات كا تدارك كيا جا سكے –

نظرات بینندگان
captcha