انہدام حرمين عسكريين علیھما السلام میں سعودی مفتی كا ہاتھ

IQNA

انہدام حرمين عسكريين علیھما السلام میں سعودی مفتی كا ہاتھ

11:29 - June 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1557189
اعزازی گروپ /جمشيد غضنفری : ٫٫ سعودی مفتی بن جنبرين ٬٬ نے شيعوں كے مقدس مقامات كے انہدام كو ضروری قرار ديا تھا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی خبر نگار نے ہجر سائٹ سے نقل كيا ہے كہ بن جبرين نے اپنی خصوصی سائيت پر چند ماہ قبل اپنے ايك فتوے میں شيعوں كے مقدس مقامات كے انہدام كو ضروری قرار ديا تھا – وہابی مسلك سے وابستہ افراد پر اس فتوی نے بہت اثر دكھلايا چنانچہ عراقی وہابيوں نے اس فتوے سے متاثر ہو كر عراق میں مقدس مقامات كے انہدام كا مسلسل پروگرام بنا رہے ہیں –
وہابی مفتی بن جبرين نے حرمين عسكريين علیھما السلام كے انہدام پر خوشی كا اظہار كرتے ہوۓ كہا كہ حرم امام ہادی علیہ السلام و امام عسكری علیہ السلام شيعوں كے بت ہیں –
عراقی عالم دين آيت اللہ محمد ہادی مدرسی نے عتبات عاليات پر وہابيوں كے حملے كی خبر شائع ہونے پر عراقی حكام كو خبردار كرتےہوۓ شيعوں عوام سے ہوشياری و بيداری كا مطالبہ كيا ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق گذشتہ سال بن جبرين نے اپنے فتوے میں شيعوں كے تمام مقدس مقامات كے انہدام كا مطالبہ كيا تھا –

نظرات بینندگان
captcha