ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ قرآنی كلاسیں قرائت ، ناظرہ، تجويد، ترجمہ اور تفسير كے ساتھ ساتھ قرآنی داستانوں پر مشتمل ہوں گی۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ان كلاسون میں احاديث ، نہج البلاغہ اور احكام نماز كی بھی تعليم دی جائے گی۔
دورے میں شركت كرنے والے طلباءكو مختلف علاقوں كی سياحت كے لئے لے جايا جائے گا۔
كلاس كے منتخب افراد كو صوبہ فارس كے ادارہ ثقافت كی جانب سے سند اور قيمتی انعام ديا جائے گا۔
قابل ذكر ہے كہ یہ كلاسیں مختلف سن و سال ركھنے والے جوان اور جو جوانون كے لئے ہے ۔
137517