ملائشيا میں اديان كی تبليغ پر سخت پابندی

IQNA

ملائشيا میں اديان كی تبليغ پر سخت پابندی

11:05 - June 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1557896
بين الاقوامی گروپ:ملائشيا كی رياست كلانٹن میں مسلمانوں كو دوسرے اديان قبول كرنے پر مجبور كرنے والے مبلغين كے لئے سخت سزائیں تجويز كی گءی ہیں۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا)كی رپورٹ كے مطابق آسوشيئڈ پريس نے كہا ہے ملائشيا كی رياست كلانٹن میں دينی قوانين میں اصلاح كے نتيجہ میں كہا گيا ہے كہ جو افراد اس علاقے میں مسلمانوں كو دوسرے اديان كی ترغيب دلائیں گی انھیں ۲۸۰۰ ڈالر جرمانہ اور ۵سال جيل كی سزادی جائے گی۔
دينی امور كے سر براہ حسن محمود نے كہا كہ سخت سزاو ¿ں كے ذريعہ ہی اسلام كے خلاف كام كرنے والی طاقتوں كا راستہ روكا جا سكتا ہے۔
ملائشيا كے قانون كے مطابق اس ملك كی عوام اديان كی پيروی میں آزاد ہے اور اس ملك كا ہر شہری اپنی مرضی سے كسی بھی دين كا انتخاب كر سكتا ہے ليكن جو لوگ مسلمانوں كو كسی دوسرے دين كی ترغيب دلائیں گے انھیں سزا دی جائے گی۔
۱۳۷۸۰۹
نظرات بینندگان
captcha