ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں ناظرہ، حفظ ، قرائت، تجويد، ترجمہ ، اور تفسير قرآن كی تعليم دی جائے گی ۔
موصولہ رپورٹ كے مطابق ان كلاسوں میں مزيد قرآنی قصوں ، احاديث اہل بيت ؑ اور نہج البلاغہ كے ساتھ نماز كی تعليم بھی دی جائے گی۔
كلاسوں میں شركت كرنے والے طلباءكو سياحت كے لئے بھی لے جايا جائے گا۔ اسی طرح تمام شركا ء كو انعامات بھی ديئے جائیں گے، اور كلاسوں كے منتخب افراد كو صوبہ فارس كے ادارہ ثقافت كی جانب سے سند عطا كی جائے گی۔
۱۳۷۷۸۶