ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ملائشيا كی سركاری خبر رساں ايجنسی ٫٫ برناما ٬٬ نے دعوت اسلامی كے ايك سركردہ ركن مصطفی يعقوب كے حوالے سے كہا ہے كہ اس اجلاس میں اسلامی تہذيب كے مفہوم كی تبين اور بالخصوص اس مفہوم كے اسلامی ممالك میں استعمال پر تجزیہ و تحليل پيش كيا جاۓ گا –
اس اجلاس میں مغرب كی مسلمانوں كے بارے میں نگاہ پر بھی تبادلہ خيال ہو گا –
ياد رہے كہ یہ انجمن اسلامی عقائد كی ترويج كے لیے ملائشيا میں تاسيس كی گئی ہے –
142082