قائم شہر میں قرآنی كلاسوں كا افتتاح

IQNA

قائم شہر میں قرآنی كلاسوں كا افتتاح

10:46 - July 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1561737
قرآنی سرگرمياں گروپ : طلوع نور نامی قرآنی سنٹر كی جانب سے ۲۲ جمادی الثانی كو قائم شہر میں قرآنی كلاسوں كے افتتاح كی تقريب منعقد كی گئی جس میں شہر كے اعلی عہديداروں نے شركت كی –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں ادارہ تبليغات اسلامی قائم شہر كے سربراہ حجۃ الاسلام غلام حسين ذاكری خطير نے تقرير كرتے ہوۓ كہا كہ ہمیں زندگی كے تمام مراحل میں قرآن مجيد سے مدد لينا چاہیے اور مائیں اس سلسلہ میں اہم كردار ادا كر سكتی ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اگر عورت كی اصلاح ہو جاۓ تو پورے سماج كی اصلاح ہو جاۓ گی – لہذا معاشرے اور بشريت كی اصلاح میں عورت كا بہت اہم كردار ہے –
جناب ذاكری نے كہا كہ اگر آپ اپنی اولاد كو پچپنے اور نوجوانی میں قرآن كی تعليم دیں تو يقينا قرآن ان كے گوشت و پوست میں اميختہ ہو جاۓ گا اور وہ زندگی كے تمام مراحل میں ان كا مونس و مدد گار بن جاۓ گا-
141978

نظرات بینندگان
captcha