٫٫ واردی٬٬ بلاگ پر ماہ رجب كے اعمال

IQNA

٫٫ واردی٬٬ بلاگ پر ماہ رجب كے اعمال

11:38 - July 16, 2007
خبر کا کوڈ: 1563088
بلاگ گروپ : رجب ھجری سال كا ساتواں مہينہ ہے اس مہينہ كا شمار حرام مہينوں میں كيا جاتا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بلاگ گروپ سے نقل كيا ہے كہ بلاگر نے اپنے اس مضمون میں لكھا ہے كہ حرام مہينے زمانہ جاھليت اور دين اسلام میں محترم تھے – لہذا ان محترم مہينوں میں جنگ و جدال ٬ دشمنی اور ايك دوسرے پر تجاوز كرنا حرام ہے یہ ايام عبادات اور زيارات كے ايام ہیں – اگرچہ قرآن مجيد میں ماہ رجب كا تذكرہ خصوصی طور پر نہیں كيا گيا ہے ليكن قرآن كريم كی متعدد آيات سال كے مہينوں كی طرف اشارہ كرتی ہیں جس میں يقينی طور پر ماہ رجب بھی شامل ہے -
بلاگ گروپ نے سورہ توبہ كی آيت نمبر ۲۶ كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ لكھا كہ خداوند عالم اس آيت میں ارشاد فرما رہا ہے كہ بے شك خدا كے نزديك سال كے بارہ مہينے ہیں یہ بات خدا كی كتاب میں اس وقت سے لكھی ہوئی ہے جب زمين و آسمان كی تخليق ہوئی ٬ ان میں سے چھار مہينہ حرام مہينوں میں سے ہیں –
تمام مسلمانوں كا اتفاق ہے كہ حرام مہينوں سے مراد محرم الحرام ٬ رجب المرجب ٬ ذيقعدہ اور ذی الحجہ كا مہينہ ہے -
ماہ رجب كو اصب كہتے ہیں اس لیے امت اسلامیہ كے اوپر اس مہينہ میں رحمت الہی كا نزول ہوتا ہے –
یہ مہينہ استغفار كا مہينہ ہے
امام محمد تقی علیہ السلام حلول ماہ رجب كے ساتھ دو ركعت نماز ادا كرتے تھے جس میں پہلی ركعت میں سورہ حمد اور توحيد كی تلاوت كرتے اور دوسری ركعت میں سورہ حمد اور انا انزلنا كی تلاوت كرتے تھے-
143630

نظرات بینندگان
captcha