ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گارڈين اخبار نے لكھا ہے كہ محمد نامی شخض نے زرد رنگ كے پرانے كاغذ مغربی افريقہ كے ايك گاؤں كی غاروں سے بر آمد كیے كہ جن پر عربی میں قرآن مكتوب ہے –
كہا جا رہا ہے كہ یہ نوشتہ جات تيرھویں صدی سے متعلق ہیں ان قرآنی نسخہ جات كے علاوہ ان غاروں سے اشعار اور طبی نسخے بھی ملے ہیں ٬ بعض محققين نے كہا ہے كہ ان نسخہ جات كی دريافت سے آفريقہ كی تاريخ كا نيا باب رقم ہو گا –
143503