ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق الجزيرہ نے كہا ہے كہ یہ خاتون مقبوضہ فلسطين كے شہر ٫٫ عكا ٬٬ كی رہنے والی ہے جو جمعہ كے دن دين اسلام سے مشرف ہوئی ہے –
انہوں نے كہا كہ میں نے پہلی بار سكون اور پرہيز گاری كا دين اسلام میں مزہ چكھا ہے –
محترمہ آیہ ۳۳ سالہ ہیں ٬ وہ كہتی ہیں كہ میں جب سے اسلام كی تعليمات سے آشنا ہوئی انہیں میں جذب ہو كر رہ گئی رہوں اور ان تعليمات سے آگاہی كا سہرا ان مسلمان ہمسائيوں كے سر ہے جنہوں نے ميری اس دين مقدس كی طرف راہنمائی كی انہوں نے اپنی دو بیٹيوں كا نام بھی آمنہ اور فاطمہ ركھ ديا ہے –
146343