بحرين میں حفظ قرآن كے مقابلے

IQNA

9:41 - July 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1565565

بحرين میں حفظ قرآن كے مقابلے

بين الاقوامی گروپ : ٫٫ جلوی بن ضاوی العتيبی ٬٬ كے نام پر بحرين كے شہر ٫٫ حمد ٬٬ میں حفظ اور تجويد كے قرآنی مقابلے منعقد ہو رہے ہیں –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عربی اخبار الخليج نے كہا ہے كہ ان مقابلوں كے كنوينر شيخ حسن طيب نے ان قرآنی مقابلوں كے حوالے سے كہا ہے كہ یہ مقابلے تين مرحلوں میں منعقد ہوں گے جس میں مختلف سن و سال كے افراد شركت كریں گے اور ان مقابلوں پر قرآنی ماہرين نگرانی كریں گے –
اس كمیٹی نے بحرين كے مختلف شہروں میں ان مقابلوں میں شركت كے لیے داخلے كی سہولت فراہم كی ہے –
146662
نظرات بینندگان
captcha