روايات كی روشنی میں مسجد كی اہميت

IQNA

روايات كی روشنی میں مسجد كی اہميت

9:57 - July 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1565575
اعزازی گروپ : حسين قاسم نژاد: پيغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی حيات طيبہ میں مسجد كی تعمير اس كی حفاظت اور صفائی پہت زور ديا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزادی نامہ نگار كی رپورٹ كےمطابق مرسل اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی سوانح حيات كا جب ہم مطالعہ كرتے ہیں تو ديكھتے ہیں كہ پيغمبر نے مدينہ میں مسجد كی تعمير كے لیے ۱۰ دينار میں ايك زمين خريدی اور پھر خود اس كی تعمير میں بھی حصہ ليا اور یہ عمل مسلمانوں كی رغبت كا سبب بنا یہاں تك كہ ايك صحابی نے كہا كہ اگر ہم بیٹھ جائیں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كام كریں تو یہ گمراہی اور ہلاكت ہے – سلمان مسجد كی تعمير كے وقت یہ ترانہ پڑھتے ہے لاعيش الا عيش الاخرۃ اللھم ارحم الانصار والمھاجرين يعنی صرف آخرت كی زندگی خوشی اور سعادت كی زندگی ہے اور اے ميرے پروردگار مھاجر اور انصار پر رحمت نازل فرما پيغمبر خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی اس ترانے كی تكرار كرتے تھے -
امام علی علیہالسلام بھی مسجد تعمير كرتے وقت یہ اشعار پڑھتے تھے لا يستوی من يعمر المساجد ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جو بھی مسجد تعمير كرتے ہیں اور اس میں كھڑے ہو كر اور بیٹھ كر عبادت كرتے ہیں اور جو گرد و خاك سے اعراض كرتے ہیں برابر نہیں ہیں -
جناب عمار ياسر بھی بڑے بڑے پتھر اپنے دوش پر ركھ كر لے جاتے تھے
جناب عمار نے پيغمبر خدا سے كہا يا رسول اللہ یہ لوگ ميرے دوش پر بہت زيادہ پتھر ركھتے ہیں یہ مجھے مار ڈالیں گے نبی نے فرمايا افسوس اے سمیہ كے بیٹے یہ تمہیں نہیں ماریں گے بلكہ تمہیں ايك باغی گر وہ قتل كرے گا –
پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی یہ پيشن گوئی جنگ صفين میں پوری ہوئی جب معاویہ نے عمار ياسر كو قتل كروايا –
پيغمبر خدا ۖ مسجد كی اہميت كے بارے میں فرماتے ہیں كہ پروردگار كے نزديك شہر كی سب سے محبوب جگہ مسجد ہے –
وہ نيكياں اور كار خير جس كا ثواب مرنے كے بعد بھی انسان تك پہنچتا رہتا ہے یہ ہیں :وہ علم ٬جو دوسروں تك پہنچايا ہو ٬ نيك فرزند اپنے بعد چھوڑ كر گيا ہو مسجد جس كی تعمير كی ہو-
نظرات بینندگان
captcha