اسلام آباد میں جامعہ حفصہ كا كچھ حصہ گرا ديا گيا

IQNA

اسلام آباد میں جامعہ حفصہ كا كچھ حصہ گرا ديا گيا

7:35 - July 26, 2007
خبر کا کوڈ: 1566270
بين الاقوامی گروپ : پاكستانی حكومت نے لال مسجد میں واقع جامعہ حفصہ كا كچھ حصہ گرا ديا ہے –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق چينی خبر رساں ايجنسی نے كہا ہے كہ بلڈوزر اور دوسری بڑی مشينوں كے ذريعہ پاكستان كے دارالحكومت میں واقع جامعہ حفصہ كی بلڈنگ اور كچھ كلاس رومز كو گرانا شروع كر ديا ہے لال مسجد كو پاكستانی حكومت نے اپنے قبضے میں لے ليا ہے اور مقبوضہ زمين پر واقع جامعہ حفصہ كو گرانا شروع كر ديا –
جبكہ وزير اعظم شوكت عزيز نے كچھ دن پہلے كہا تھا كہ لال مسجد پر قبضہ كا مقصد اس كے بعض حصوں كی تعمير نو كرنا اور پھر نمازيوں كےلیے كھولنا ہے –
147375

نظرات بینندگان
captcha