ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے ادارہ تبليغات اسلامی صوبہ فارس كے تعلقات عامہ سے نقل كيا ہے كہ حجت الاسلام علی اصغر آشوری ٬ ادارہ تبليغات اسلامی شہر ارسنجان فارس كے انچارج نے اس تقريب میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن كتاب ہدايت ہے اور تمام انسانوں كی ہدايت كے لیے آئی ہے ليكن اس مقدس كتاب سے وہی لوگ استفادہ كرسكتے ہیں كہ جو پاك طينت كے مالك ہوں اور اللہ تعالی كے مقابلے میں خاضع ہوں كيونكہ سورج كی روشنی صاف و شفاف آئينے میں عبور كر سكتی ہے نہ اينٹوں اور گيلی مٹی میں
اسی لیے فاسق ٬ ظالم ٬ كافر ٬ فضول خرچ اور قرآن كو جھٹلانے والے قرآن كی ہدايت سے فيض ياب نہیں ہو سكتے انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن بہت عظمت والی كتاب ہے اور ۲۳ سال كی مدت میں پيغمبر اسلام پر نازل ہوئی ہے –
147927