ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار نے ادارہ تبليغات اسلامی كے روابط عامہ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجت الاسلام بياتيان شہر ازنا كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے اس شہر كی مسجد امام رضا علیہ السلام میں منعقد قرآنی كلاسوں كا دورہ كيا اور موسم گرما كی قرآنی كلاسوں كے دورے كے دوران انہوں نے كہا كہ قرآن سے انس انسان كو برائيوں سے دور اور نيكيوں كے قريب كرتا ہے –
شھر ازنا كے ادارہ تبليغات اسلامی كے سربراہ نے ان كلاسوں میں كہ جو خواتين سے مخصوص ہیں پيغمبر اعظم كی حديث بيان كرتے ہوۓ فرمايا كہ بہترين لوگ وہ ہیں كہ جو خود قرآن كی تعليم حاصل كریں اور دوسروں كو قرآن كی تعليم دیں –
147824