ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے اعزازی نامہ نگار كی رپورٹ كے مطابق صوبہ گلستان كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے رابطہ عمومی كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ غلام رضا منتظری صوبہ گلستان كے ثقافت و ارشاد اسلامی كے سربراہ نے مسجد كے حوالے سے گفتگو میں كہا كہ تاريخ كے مطالعے سے پتہ چلتا ہے كہ اسلام كے آغاز سے ہی مسجد ثقافتی اور تعليمی ميدان میں مركز رہی ہے-
انہوں نے اس بات كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ مسجد عبادت اور خدا سے راز و نياز كے علاوہ علمی ٬ سياسی اور اجتماعی گتھيوں كو سلجھانے كا كام بھی ديتی ہے –
اسی لیے مسجد كو پہلی اسلامی يونيورسٹی كا نام ديا جا سكتا ہے –