ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ دیہی علاقوں میں ہونے والے نو مسلم افراد ان مساجد میں نماز جمعہ و جماعت كے ساتھ مختلف دينی تقاريب منعقد كر سكتے ہیں –
عالمی فراخوان اسلامی كونسل كی جانب سے فرستادہ مبلغين كی وجہ سے گذشتہ ايك مہينہ میں تو گو كے شمالی علاقوں میں سيكڑوں لوگ دين اسلام سے مشرف ہوۓ ہیں –
نو مسلم افراد كی حوصلہ افزائی كے لیے مذكورہ كونسل كی جانب سے ان دیہی علاقوں میں جشن كا اہتمام بھی كيا گيا ہے –
149648