ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے خليج ٹائمز سے نقل كيا ہے كہ مقابلہ قرآن ٬منعقد كرنے والی كمیٹی كے سربراہ جناب ٫٫ ابراہيم ملاہ ٬٬ نے كہا كہ قرآنی مقابلوں كے ذريعہ ہم معارف قرآن كو نئی نسل میں فروغ دينا چاہتے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس عظيم قرآنی مقابلہ كے ابتدائی كام دس سال پہلے سے شروع ہوا تھا اور اس سلسلہ میں ايك ويب سائیٹ بھی موجود ہے جس سے قرآنی معلومات حاصل كی جا سكتی ہیں –
قابل ذكر ہے كہ یہ مقابلہ دبئی كی عظيم انعامی ادارے كی طرف سے منعقد كيا جا رہا ہے –
اور ہر سال اس ادارہ كی جانب سے ماہ رمضان المبارك میں عالمی قرآنی مقابلہ كا اہتمام كيا جاتا ہے –
151643