ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ مازندران كی رپورٹ كے مطابق ادارہ قرآنی ٫٫ ام الحسنين ٬٬ بھشھر كی انچارج ٫٫ نرگس اونق ٬٬ نے ان كلاسوں كے متعلق گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ان كلاسوں كا مقصد نوجوانوں اور جوانوں میں حفظ قرآن كريم كا شوق پيدا كرنا ہے –
انہوں نے وضاحت كی كہ ان كلاسوں میں 20 طلبہ شركت كر رہے ہیں كہ جن كے لیے 2 كلاسوں كا اہتمام كيا گيا ہے – 3 سے 6 سال كی عمر كے طلبہ كے لیے ايك كلاس اور باقی طلبہ كے لیے دوسری كلاس
٫٫ اونق ٬٬ نے كہا كہ یہ كلاسیں تين ماہ تك جاری رہیں گی –
151920