قرآنی محقق : واقعہ كربلا مشيت الہی كا بہترين جلوہ ہے

IQNA

قرآنی محقق : واقعہ كربلا مشيت الہی كا بہترين جلوہ ہے

10:13 - August 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1571280
اعزازی گروپ/ مہدی جعفری : عاشرواء پر تحقيق كے سلسلے میں گيارہویں نشست ٫٫ عاشورہ الوھيت اور بندگی كی جلوہ گاہ ٬٬ كے عنوان سے قم میں شھيد فہميدہ ثقافتی سنٹر میں منعقد كی گئی –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے نامہ نگاروں كی رپورٹ كے مطابق يونيورسٹی كے پروفيسر ٫٫ محمد دولتی ٬٬ نے اس نشست میں حوزہ دين كے محققين سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ واقعہ عاشورہ خداوند عالم كی طرف سے پہلے ہی حمتی تھا اور شيعہ و سنی متواتر روايات میں اس واقعے كی خبر دی گئی ہے اور اس عظيم واقعے كو حضرت آدم سے لے كر پيغمبر خاتم ۖ تك تمام انبياء نے بيان كيا ہے –
انہوں نے كہا كہ اس واقعہ كا انجام امام حسين ۣ اور آپ كے انصار كو معلوم تھا ٬ امام حسين ۣ امر خدا كی وجہ سے ميدان كربلا میں وارد ہوۓ اور مشيت الہی كو عملی جامعہ پہنايا –
انہوں نے واقعہ كربلا كو بندگی كے عنوان سےياد كرتے ہوۓ كہا كہ امام حسين ۣ نے ظہر عاشورا كو خدا كے حضور بندگی كی بہترين مثال پيش كی اور دنيا نے اس كا نظارہ كيا –
153568

نظرات بینندگان
captcha