ادارہ تبليغات اسلامی يزد كے دار القرآن كے انچارج حجت الاسلام ''علی محمد رضائی''نے ايكناء سے گفتگو كرتے ہوئے وضاحت كی كہ ٧٠٠سے زيادہ افراد نے مسجد سيد الشہداء كی اس روحانی محفل میں شركت كی انہوں نے كہا كہ ادارہ تبليغات اسلامی يزد كے سربراہ اور كچھ دوسرے ذمہ دار افراد نے اس روحانی محفل میں شركت كی اور حوزہ علمیہ يزد كے استاد ''محمد كاظم مدرسی''نے اس محفل میں خطاب كيا دارالقرآن كے انچارج نے مزيد كہا كہ مبعث كی رات قرآن كے بين الاقوامی قاری ''مھدی صياف زادہ''يزد كے ممتاز قاری''كاظم مير زادہ ''اور نوجوان قاری ''قاسمی''نے تلاوت قرآن كريم كی۔