ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبه مغربی آذر بائيجان كی رپورٹ كے مطابق٬مرورزمان اور علمی وٹيكنالوجی كی ترقی كے بعد بھی انسان دين كی ضرورت سے مستغنی نهیں هو سكتا بلكه جتنی علمی ترقی هوتی رهے گی تنا هی دين كی ضرورت میں اضافه هوتا رهے گا۔
يه تصور غلط هے كه تنها انسان كی عقل بشر كی ضروريات كو پورا كر لے گی عقل تمام مادی ضروريات كے پورا كرنے سے بھی قاصر هے۔
بلاگ گروپ نے مزيد لكھا كه جب انسان كی عقل میں رشد هوتا هے تو خود بخود انسان كے سامنے كچھ مسائل آتے هیں جس كا جواب صرف دين هی دے سكتا هے اور جتنا انسان عقل وفكر سے كام ليتا رهے گا اتنا هی شبھات بڑھتے جاتے هیں يهاں نه عقل ان شبھات كا جواب دے سكتی هے اور نه علم۔
بلاگ گروپ نے لكھا كه هر زمانے میں لوگوں كی علمی سطح كے مطابق دين موجود تھا اور هر زمانے میں بشر كا كمال دين كے اعتبار سے طے هوتا رها هے
۱۵۴۳۹۳