ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ مغربی آذر بائيجان كی رپورٹ كے مطابق،ادارہ ثقافت ومذھبی امور ﴿مغربی آذر بائيجان﴾ كے سربراہ جناب محسن غفاری آذر نے كھا كہ ارومیہ میں ۱۵ رمضان المبارك سے ۲۳ رمضان المبارك تك قرآنی نمايش لگائی جائے گی
انھوں نے مزيد كھا قرآنی كتابوں كی نشرواشاعت كرنے والے پبليشرز قم تھران،خراسان رضوی اور اصفھان سے اس نمايش میں اپنی كتابوں كو پيش كریں گے۔
جناب غفاری نے كھا كہ ماہ مبارك رمضان كی مناسبت سے آئيندہ چند دنوں میں ايران كے شھر چالدران،خوئی اور مياندوآب میں بھی قرآنی علوم پر مشتمل نمايش كی جائے گی۔
۱۷۰۰۳۳