فاضل ھندی ،فاضل اصفہانی ،تاج الفقہا اور بھاء كے نام سے معروف محمد بن حسن بن محمد اصفہانی كا لقب بھاء الدين تھا –وہ صفوی حكومت كے آخری دور كے علماءو فضلاء میں سے تھے –وہ ۱۰۶۲ ھ ق كو پيدا ہوۓ –فاضل ھندی تمام اصلی اور فرعی دينی علوم میں اپنے دور كی بے نظير اور انوكھی شخصيت تھی-يوں كہا جاتا ہے كہ انہوں نے ۱۲ سال كی عمر سے پہلے تاليف شروع كردی تھی –ان كی تاليفات میں سے بعض كے نام یہ ہیں:تفسير القرآن ،التمحيص و شرح الكافیہ اور فقہ استدلالی كی مشہور كتاب كشف اللثام –بہاء الدين كيونكہ زندگی كی ابتدا میں اپنے والد كے ہمراہ ھندوستان میں تھے –اس لیے ان كو فاضل ھندی كہا جاتا ہے وہ اصفہان كے تخت فولاد میں دفن ہیں-