ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی(ايكنا)نے عرب نيوز كے حوالے سے كہا ھے كہ مدينہ كے گورنر عبدالعزيز بن مجيد نے یہ خبر ديتے ھوئے كہا كہ اس جديد پروگرام كے تحت زائرين مسجد میں زيادہ سے زيادہ وقت عبادت اور رازونياز میں گذار سكتے ھیں۔
انھوں نے مزيد كہا كہ اس كے بعد مسجد نبوی كے دروازے صرف مخصوص اوقات جيسے تعميری ضرورت كے وقت بھت كم وقت كےلئے بند كئے جائیں گے
امور مسجد نبوی كے ناظر جناب شيخ صالح الحسينی نے كہا كہ یہ تمام مسلمانوں كےلئے خوشخبری ھے خاص كر ان زائرين كےلئے جو دوركی مسافت طے كركے مدينہ منورہ زيارات كےلئے آتے ھیں۔
۱۷۶۱۵۶