چچنيا: ايك ھزار زائرين مفت حج بيت اللہ سے مشرف ھونگے

IQNA

چچنيا: ايك ھزار زائرين مفت حج بيت اللہ سے مشرف ھونگے

11:06 - October 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1593501
بين الاقوامی گروپ: چچنيا كے مفتی نے كہا كہ سال رواں میں مرحوم صدر مملكت ﴿احمد قادروف﴾فاؤنڈيشن كی جانب سے ملك كے ايك ھزار افراد حج بيت اللہ سے مشرف ھونگے



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكن﴾نے روسی نيوز ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ چچنيا كے مفتی جناب﴿سلطان ميرزايف﴾نے یہ خبر ديتے ھوئے كہا كہ اس پروگرام میں ۶۰ سال سے زائد عمر ركھنے والے افراد جو مالی اعتبار سے مستطيع نہ ھونے كی وجہ سے حج سے مشرف نھیں ھو سكے انھیں ترجيح دی جائے گی

انھوں نے مزيدكہا كہ امسال چچنيا سے تين ھزار مسلم افراد اعمال حج انجام دينے كےلئے مكہ مكرمہ جائیں گے

جناب سلطان ميرزايف نے كہا كہ گذشتہ سال چچنيا سے ۱۲۰۰افراد حج كےلئے گئے تھے جن میں سے ۱۵۰ زائرين كے اخراجات مذكورہ فاؤنڈيشن نے برداشت كئے تھے۔

۱۷۹۹۳۹
نظرات بینندگان
captcha