مشہور خطاط ٫٫ابن مقلہ ٬٬ كی وفات (١٠/شوال ۳۲۸ ھ ق)

IQNA

مشہور خطاط ٫٫ابن مقلہ ٬٬ كی وفات (١٠/شوال ۳۲۸ ھ ق)

13:12 - October 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1593981
ابن مقلہ كے نام سے معروف ابو علی محمد بن علی بن حسين بن مقلہ بغدادی ۳۷۲ ھ ق كو بغداد میں پيدا ہوا . اس نے اپنے زمانہ كے مشہور دانشوروں سے علوم و فنون اور دينی علوم كی تعليم حاصل كی۔
ابن مقلہ كے نام سے معروف ابو علی محمد بن علی بن حسين بن مقلہ بغدادی ۳۷۲ ھ ق كو بغداد میں پيدا ہوا . اس نے اپنے زمانہ كے مشہور دانشوروں سے علوم و فنون اور دينی علوم كی تعليم حاصل كی۔ ابن مقلہ جوانی میں عباسی حكومت كی وزارت كے عہدہ پر فائز هوا ليكن كچھ عرصہ بعد عباسی حكمرانوں كے ظلم اور انحرافات كی سخت مخالفت كرنے كے باعث ،ان كے ظلم و ستم كا نشانه بنا اور پهر اسے قيد كرديا گيا –آخر كار حاكم وقت كے حكم سے ابن مقلہ كی زبان اور داﺋیں ہاتھ كو كاٹ كر اسے قتل كرديا گيا ۔ابن مقلہ كی زيادہ تر شہرت ،فن خطاطی میں ہے –وہ حروف كو بہت زيادہ خوبصورت ھندسی شكل میں لكھتا تھا۔ حالات زندگی لكھنے والے اكثر رائیٹرز ،اسے پہلے رسم الخط اور عربی خط كے جديد طريقوں كا موجد جانتے ہیں –اسی طرح ابن مقلہ خط ثلث ،نسخ ،افاع وغيرہ كا موجد ہے اور اس نے كئی مرتبہ قرآن كی خطاطی بهی كی ہے .ابن مقلہ كی تاليفات میں سے كتاب ٫٫رسالہ فی علم الخط و القلم كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے-

نظرات بینندگان
captcha