ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے مطابق زنجان میں ادارہ تبليغات اسلامی كے قرآن سنٹر كے انچارج ٫٫ سليمی ٬٬ نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس وقت صوبہ زنجان میں ۱۲ قرآنی سنٹر سرگرم عمل ہیں اور تقريبا ۱۵۰۰ افراد ان سنٹروں كی خدمات سے استفادہ كر رہے ہیں ۔
انہوں نے كہا كہ ہر قرآنی سنٹر میں بچوں كے لیے ايك مكتب قرآن كا انتظام كيا گيا ہے اور تقريبا ہر مكتب میں ۵۰ بچوں كو قرآنی تعليم دی جاتی ہے ۔
انہوں نے وضاحت كی كہ ادارہ تبليغات اسلامی كی قرآنی سرگرميوں میں سے قرآنی معلمين كی تربيت بھی ہے اور ۲۲ خواتين كو معلم قرآن كا كورس كرايا گيا ہے ۔
181237