ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق كويتی پروفيسر عبد اللہ احمد باقر الكندری نے ايكنا سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ موجود حالات میں مسلمانوں كو مشتركہ مسائل پر متحد ہو جانا چاہیے انہوں نے موجودہ شدت پسندی كو اسلامی متفكرين اور دينی راہنماٶں كی بے توجہی كا نتيجہ قرار ديا ۔ انہوں نے كہا كہ گذشتہ ہفتہ میں كويت كے لوگوں سے ايك سروے كيا گيا جس كے نتيجہ میں اس ملك كے لوگ آپس میں اچھے تعلقات سے زندگی گذار رہے ہیں جبكہ ان كا تعلق مختلف اديان اور مختلف مذاھب سے ہے ۔
182643