دبئی : ۱۱ زبانوں میں اسلام كی تبليغ

IQNA

دبئی : ۱۱ زبانوں میں اسلام كی تبليغ

10:19 - November 14, 2007
خبر کا کوڈ: 1601403
بين الاقوامی گروپ : دبئی كے ادارہ اسلامی و خيرہ نے تازہ مسلمان ہونے والے افراد كے لیے اسلام سے آشنائی كے لیے ۱۱ مختلف زبانوں میں تبليغی پروگرام ترتيب دیۓ ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ادارہ امور اسلامی و خيریہ دبئی نے تازہ اسلام قبول كرنے والے افراد كے لیے مختلف زبانوں میں نماز سے متعلق كتابچے فراہم كیے ہیں اس كے علاوہ ان تازہ مسلمان ہونے والے افراد كے شرعی مسائل كے جوابات كا بھی انتظام كيا ہے ۔
اس پروگرام میں ان افراد كو ترجمہ قرآن كريم اور سيرہ نبوی سے آگاہ كرنے كے ساتھ ساتھ دينی اور اخلاقی موضوعات پركتابیں بھی فراہم كی گئی ہیں ۔
دبئی كے ادارہ امور اسلامی كی انچارج عائشہ الكاش نے بتايا كہ گذشتہ چند دنوں میں اسلامی مبلغين كی تبليغ سے متاثر ہو كر نو افراد نے اسلام قبول كرليا تھا ان میں سے ۸ افراد چينی اور ايك نائيجريا كا باشندہ ہے۔
188699
نظرات بینندگان
captcha