مجتہد كوچك كے نام سے معروف ،متكلم فقیہ اور عالم دين ،علامہ مرزا محمد آقا كے بیٹے مرزا صادق تقريبا سنہ ۱۲۷۳ ھ ق كو شہر تبريز میں پيدا ہوۓ –انہوں نے ابتدايی تعليم اسی شہر میں حاصل كی وہ ۱۹ سال كی عمر میں اپنے بڑے بھائی كے ہمراہ نجف اشرف چلے گۓ اور ۲۴ سال وہاں پر قيام پذير رہے نجف میں انہوں نے آيات عظام:شيخ حسين فاضل اردكانی ،ملا محمد فاصل ايروانی ،محمد فاضل شرابيانی ،محمد حسن مامقانی اور شيخ ھادی تہرانی جيسے اساتذہ سے استفادہ كيا –سنہ ۱۳۱۲ ھ ق كو تہران آۓ اور اس كے بعد وہ اپنے شہر میں قيام پذير ہوگۓ –مجتہد تبريزی اسلامی ممالك میں اسلام مخالف سياستوں ،بے دينی اور زنادقہ(كافر مجوسيوں) كے خلاف اسلامی تحريك كی بنياد ركھنے والوں میں سے تھے –انہوں نے واضح طور پر غير شرعی مشروطہ كی مخالفت كی اور رضا خان كے ظلم و ستم كے خلاف جدو جہد كرتے ہوۓ كردستان كی طرف جلا وطن كردیے گۓ –علامہ امينی كے بقول وہ تشيع كی ايك درخشان شخصيت تھی- اس عظيم عالم دين كی ۱۲ سے زاﺋد تاليفات دور حاضر میں موجود ہیں جن كے نام یہ ہیں:المقالات الغریۃ فی مباحث الالفاظ ،رسالۃ فی المشتقات ،رسالہ مختصرۃ و الفواﺋد فی مساﺋل المتفرقہ الفقھیہ –آخر كار اس عالم ربانی نے ،شب جمعہ ۶ ذيقعدہ سنہ ۱۳۵۱ ھ ق كو ۷۸ سال كی عمر میں ،شہر مقدس قم میں وفات پائی اور آيت اللہ شيخ ابو القاسم كبير نے انكی نماز جنازہ پڑھائی اس عظيم عالم دين كے جنازہ كو حضرت معصومہۜ كے حرم مطہر میں منتقل كيا گيا اور قبر كھودنے كے وقت ايك آمادہ قبر ملنے پر لوگوں نے حيرت و تعجب كا اظہار كيا-