چينی حجاج كی تعداد ۱۰ ہزار افراد سے تجاوز كر گئی

IQNA

چينی حجاج كی تعداد ۱۰ ہزار افراد سے تجاوز كر گئی

9:43 - November 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1602620
بين الاقوامی گروپ : چين كی انجمن اسلامی نے خبر دی ہے كہ امسال پہلی مرتبہ چينی حجاج كی تعداد ۱۰ ہزار افراد سے تجاوز كر جاۓ گی ۔


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے Xinhua news agency كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ چين كی انجمن اسلامی كے نائب مدير نے بتايا كہ چينی مسلمان حج بيت اللہ كے لیے ۱۵ نومبر سے ۷ دسمبر تك سعودی عرب جائیں گے اور ۲۵ دسمبر ۲۰۰۷ سے ۱۶ جنوری ۲۰۰۸ ء تك واپس لوٹیں گے ۔
آخری چند سالوں میں حج تمتع كے لیے چين كے مسلمانوں كی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ديكھنے میں آيا ہے ۲۰۰۴ ء میں ۴۷۰۰ چينی مسلمان حج سے مشرف ہوۓ تھے جبكہ گذشتہ سال یہ تعداد ۹۰۰۰ ہزار افراد ريكارڈ كی گئی تھی ۔
190047

نظرات بینندگان
captcha