ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے محيط سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں پاكستان كے نگران وزير اعظم محمد مياں سومرو، فكر اسلامی كونسل پاكستان كے چيئرمين خالد مسعود ، پاكستان میں سعودی عرب كے سفير ھانی كاشف ، حكومتی عہديداروں ، پروفيسرز اور طلباء نے شركت كی ۔
ان مقابلوں میں ۵۰۰ بچوں اور بچيوں نے شركت كی اور حفظ ، تلاوت اور تجويد میں مقابلہ كيا ۔
ان مقابلوں كے اختتام پر ممتاز افراد كو حفظ قرآن كی بين الاقوامی اكیڈمی كی طرف سے قيمتی انعامات سے نوازا گيا ۔
190562