مسجد نبوی میں خواتين كی شب بيداری كے اوقات میں اضافہ

IQNA

مسجد نبوی میں خواتين كی شب بيداری كے اوقات میں اضافہ

13:53 - November 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1603210
بين الاقوامی گروپ : مسجد نبوی كی انتظامیہ نے كہا ہے كہ ۱۶ نومبر سے نماز مغرب و عشاء كے بعد خواتين كا اس مسجد كے ٫٫روضہ شريف،، مقام پر حاضری كے اوقات میں اضافہ كر ديا گيا ہے

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب نيوز ايجنسی كے حوالے سے كہا ہے كہ مسجد نبوی كی انتظامیہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ گذشتہ سالوں میں خواتين صرف صبح ۷ سے ۱۱ بجے تك اور بعد از ظہر ڈیڑھ بجے سے تين بجے تك مسجد نبوی كے روضہ شريف میں حاضری دے سكتی تھیں ليكن اس كے بعد وہ نماز مغربين كے بعد بھی رات ۱۲ بجے تك اسی مقام میں عبادت اورشب بيداری كر سكتی ہیں –
انہوں نے كہا كہ اس سال ۴۴۰ مرد اور ۴۵۰ خواتين انتظامی امور اور زائرين كی راہنمائی كریں گے –
190613
نظرات بینندگان
captcha