افريقی ممالك كے قرآنی معلمين كو اسناد دی گئیں

IQNA

افريقی ممالك كے قرآنی معلمين كو اسناد دی گئیں

14:04 - November 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1603213
بين الاقوامی گروپ : عالمی انجمن اسلام كے زير نظر كام كرنے والی عالمی انجمن حفظ قرآن نے گانا كے دارالحكومت ٫٫ آكرا ٬٬ میں قرآنی كورس منعقد كيا جس كے اختتام پر كامياب افراد كو اسناد دی گئیں –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب نيوز ايجنسی نے كہا ہے كہ یہ كورس تين ہفتے جاری رہا جس میں ۳۲۳ معلمين قرآن نے گانا ٬ بوركينا فاسو ٬ ٹوگو ٬ بنين اور نائيجريا سے شركت كی تھی –
اس كورس میں تلاوت قرآن كے مختلف اساليب ٬ حفظ و قرائت كے اصول اور مختلف ثقافتی مسائل بھی زير بحث آۓ ہیں -
اس تربيتی كورس كو معلمين كی مزيد كار آمدی كی غرض سے منعقد كيا گيا تھا تا كہ مختلف افريقی ممالك میں قرآن كی صحيح تعليم كو رواج ديا جا سكے -
191139

نظرات بینندگان
captcha