اسرائيلی فوج كی فائرنگ سے 2 فلسطينی شہيد

IQNA

اسرائيلی فوج كی فائرنگ سے 2 فلسطينی شہيد

8:55 - November 20, 2007
خبر کا کوڈ: 1603416
غزہ پٹی میں اسرائيلی فوج كی فائرنگ سے 2 فلسطينی شہيد ہو گئے۔




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ﴿ايكنا ﴾كی رپورٹ كے مطابق جنگ نيوز نے اسرائيلی فوج اور فلسطينی اسپتال كے ذرائع كے حوالے سے بتايا ہے كہ جنوبی غزہ كے قصبے خان يونس میں اسرائيلی كمانڈو يونٹ كے ساتھ جھڑپ میں حماس كا ايك ركن شہيد جبكہ 5 شديد زخمی ہوگئے۔اسرائيلی فوج كی خاتون ترجمان كا كہنا ہے كہ جنوبی سرحد پر اسرائيل میں دراندازی كرنے والے تين مسلح فلسطينيوں كے ايك گروپ میں شامل ايك شخص كو فائرنگ كركے شہيد كيا گيا۔انہوں نے باقی دو فلسطينيوں كے بارے میں كچھ نہیں بتايا ۔واضح رہے كہ سال 2000 میں فلسطينيوں كی تحريك انتفادہ كے آغاز سے اب تك مارے جانے والے افراد كی تعداد5 ہزار 9 سو 29 ہوگئی ہے جن میں اكثريت فلسطينيوں كی ہے۔


نظرات بینندگان
captcha