ايلك خان كے ہاتھوں ،سامانی حكومت كا خاتمہ (۱۰/ذيقعدہ ۳۸۹ ھ -ق)

IQNA

ايلك خان كے ہاتھوں ،سامانی حكومت كا خاتمہ (۱۰/ذيقعدہ ۳۸۹ ھ -ق)

12:50 - November 21, 2007
خبر کا کوڈ: 1604075
سامانيوں كے دربار میں ترك غلاموں كا حد سے زاﺋد اثر و رسوخ اور تمام امور میں ان كی مداخلت ، اس سلسلہ حكومت كے زوال كا باعث بنی

سامانيوں كے دربار میں ترك غلاموں كا حد سے زاﺋد اثر و رسوخ اور تمام امور میں ان كی مداخلت ، اس سلسلہ حكومت كے زوال كا باعث بنی-سامانی بادشاہوں نے اپنے دور اقتدار میں ،اپنی حكومت كے شہروں كی آباد كاری اور بہبودی پر خاص توجہ دی –وہ بالخصوص علم و ادب كو پھيلانے ،علماء ادبا اور شعراء كی عزت و احترام پر بہت دھيان ديتے تھے اس لے انہوں نے مركزی ايشياء كے مختلف شہروں اور ايران كے شمال مشرقی علاقہ خراسان میں كئی علمی مراكز كی بنياد ركھی –انتہائی اثرو رسوخ كے مالك ترك غلام ايلك خان نے ماوراء النھر اور ايران كے بعض مركزی علاقوں پر قبضہ كركے ان كی سلطنت كاخاتمہ كرديا-سامانيوں كی شكست كے ساتھ ہی ،خاندان آل بویہ اور تركوں كے ايك سلسلہ غزنويوں نے ايران میں اپنا اقتدار سنبھال ليا-
نظرات بینندگان
captcha