ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے خبر رساں ادارے ٫٫ Imemc ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اسرائيلی افواج نے فلسطينی قاضی القضات ٫٫ شيخ تيسر التميمی ٬٬ كو مسجد الاقصی كے دروازے كے سامنے سے اغواء كرنے كے بعد اسرائيل ہائی كورٹ بھيج ديا ہے ۔
٫٫ شيخ تيسر التميمی ٬٬ نے ھائی كورٹ كے اس فيصلے كو چيلنج كرتے ہوۓ كہا كہ اسرائيلی افواج كا مسجد الاقصی كے نمازيوں كی آمد و رفت پر پابندی عائد كرنا غير قانونی ہے ۔
انہوں نے كہا كہ اسرائيلی ہائی كورٹ كا یہ حكم ميرے بيت المقدس اور مسجد الاقصی آنے جانے كے لیے ركاوٹ نہیں بن سكتا كيونكہ یہ حكم اديان كی آزادی اور حقوق انسانی كے خلاف ہے ۔
192660