ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے بين الاقوامی خبر رساں ايجنسی I I N A كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جدہ میں تازہ مسلمان ہونے والے افراد كے لیے مخصوص ادارہ كے انچارج ٫٫ شيخ خالد الرومیہ ٬٬ نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اسپين ، اٹلی ، سویڈن ، بلجئيم ، فرانس ، ھالينڈ ، برطانیہ برازيل اور روس سے تعلق ركھنے والے یہ تازہ مسلمان امسال حج تمتع میں شركت كریں گے۔
انہوں نے وضاحت كی كہ تازہ مسلمانوں كے لیے مخصوص جدہ میں بين الاقوامی انجمن ان تازہ مسلمانوں كے لیے ہوائی جہاز كا ٹكٹ اور مدينہ او رمكہ میں ان كی رھائش كا انتظام كرے گی ۔
193567