قرآنی سرگرمياں گروپ / محمد جواد رشيدی : ۲۴ نومبر ۲۰۰۷ ء كو ہفتہ رضا كی مناسبت سے قزوين میں ايك قرآنی محفل منعقد كی گئی اس محفل میں حامد شاكر نژاد جو كہ ايران كے ممتاز قاری ہیں نے شركت كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كے اعزازی نامہ نگار نے قزوين سے رپورٹ دی ہے كہ یہ محفل قزوين كے ادارہ تبليغات اسلامی كے كانفرنس ہال میں منعقد كی گئی تھی لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ كر حصہ ليا یہ محفل رات سات بجے شروع ہوئی اور شاكر نژاد كے علاوہ دوسرے قراء نے بھی اس محفل میں تلات قرآن مجيد كی سعادت حاصل كی ۔
194378