فارس كے قرآنی مراكز میں ۸ ہزار قرآنی نسخوں كی تقسيم

IQNA

فارس كے قرآنی مراكز میں ۸ ہزار قرآنی نسخوں كی تقسيم

9:42 - November 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1605851
قرآنی سرگرمياں گروپ : اس سال كے آغاز سے اب تك صوبہ فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كی طرف سے ۸ ہزار قرآنی نسخے اس صوبے كے قرآنی مراكز میں تقسيم كۓ گۓ ہیں ۔

فارس كے ادارہ تبليغات اسلامی كے دارالقرآن كے انچارج ٫٫ سيد عبد اللہ آيت اللھی ٬٬ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ سے گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآنی مراكز سے ان قرآنی نسخوں كی قيمت صرف ۱۰۰۰ تومان وصول كی گئی ہے ۔ انہوں نے وضاحت كی كہ ان قرآنی نسخوں كے علاوہ شہر كازرون میں ۱۱۹ قرآنی نسخے مفت تقسيم كۓ گۓ ہیں
فارس كے دارالقرآن كے انچارج نے كہا كہ اس دارالقرآن كی طرف سے قرآنی محافل كے علاوہ قرآنی مقابلے بھی منعقد كۓ جاتے ہیں اور ہر محفل كے اختتام پر ان مقابلوں میں ممتاز پوزيشن حاصل كرنے والوں كو انعامات بھی دیۓ جاتے ہیں ۔
193795

نظرات بینندگان
captcha