برطانیہ كے مغربی علاقہ میں مسجد كی تعمير

IQNA

برطانیہ كے مغربی علاقہ میں مسجد كی تعمير

10:51 - November 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1605910
بين الاقوامی گروپ : برطانیہ كے مشہو ر شہر ٫٫ شر اپشائر ٬٬ میں آئندہ سال ۲۰۰۸ ء كے اوائل میں ايك بڑی مسجد تعمير كی جاۓ گی اس مسجد كی تعمير پر ۱۰۵ ملين پونڈ لاگت آۓ گی اور یہ مسجد وہاں اسلامی انجمن كی كوششوں سے تعمير كی جاۓ گی ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ نے خبر رساں ايجنسی بی بی سی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ شراپشائر میں یہ مسجد جنوبی افريقہ میں مساجد كی طرز پر تعمير كی جاۓ گی اور اس میں گنبد اور مينار نہیں ہوں گے۔
اس مسجد میں خواتين كے لیے جدا نماز پڑھنے كے لیے ہال بنايا جاۓ گا اور سيمينار ہال اور قرائت قرآن كی تعليم اور بچوں كےلیے عربی زبان كی تعليم كے لیے كمرے بھی ہوں گے۔
یہ مسجد آئندہ ۱۸ ماہ میں مكمل ہوگی اور اس مسجد كے اخراجات برطانیہ میں مسلمانوں كی كونسل ، مسلمان مخير حضرات اور سعودی عرب اور كويت كے بعض عوامی فلاح و بہبود كے ادارے برداشت كریں گے۔
194501

نظرات بینندگان
captcha