اراك كی دیہی آبادی میں ۵ قرآنی سنٹرز كی تاسيس

IQNA

اراك كی دیہی آبادی میں ۵ قرآنی سنٹرز كی تاسيس

11:09 - November 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1605923
قرآنی سرگرمياں گروپ : اراك كے ادارہ تبليغات اسلامی كے مدير نے خبر دی ہے كہ اس سال كے آخر تك اراك كے گردونواح كی دیہی آبادی میں ۱۵ قرآنی سنٹرز قائم كۓ جائیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق اراك كے ادارہ تبليغات اسلامی كے مدير ٫٫ احمد رضائيان ٬٬ نے كہا كہ اب تك اراك میں ۲۱ قرآنی سنٹرز كی تاسيس كی جا چكی ہے اور ان كو قرآنی امور میں سر گرم افراد كے حوالے كر ديا گيا ہے۔
انہوں نے كہا كہ اس كام كےلیے مالی اعتبار سے كسی مشكل كا سامنا نہیں ہے اور اس كے پہلے چھ ماہ میں قرآنی سنٹرز كی توسيع كے لیے ۶۵ ملين تومان خرچ كیے جا چكے ہیں اور اس سال كے اختتام تك ۱۲۳ ملين تومان مختص كیے گۓ ہیں ۔
193887

نظرات بینندگان
captcha