دحو الارض كا دن ،سير وسلوك اور اھل معنی كے لیے سال كا ايك اھم ترين دن ہے ،شيخ عباس قمی نے مفاتيح الجنان میں اس دن كے لیے بہت زيادہ اعمال نقل كیے ہیں-اور فرماتے ہیں كہ یہ دن ان چار دنوں میں سے ايك ہے جس میں روزہ ركھنے كی بہت زيادہ تاكيد كی گئی ہے اور یہ وہ دن ہے كہ جس دن خدا كی رحمت زمين پر پھيل گئی ہے-