حجۃ الوداع كے ارادہ سے پيغمبر اكرمۖ كا مدينہ سے نكلنا ( ۲۵/ذيقعدہ ۱۰ ھ ق)

IQNA

حجۃ الوداع كے ارادہ سے پيغمبر اكرمۖ كا مدينہ سے نكلنا ( ۲۵/ذيقعدہ ۱۰ ھ ق)

15:14 - December 06, 2007
خبر کا کوڈ: 1609089
ماہ ذيقعدہ سن ۱۰ ھ –ق كو پيغمبر اكرمۖ كی طرف سے مدينہ كے لوگوں اور ا سكے اطراف كے قبايل تك یہ پيغام پہنچا كہ آنحضرت اس سال خانہ كعبہ كی زيارت اور مناسك حج انجام دينے كا ارادہ ركھتے ہیں

ماہ ذيقعدہ سن ۱۰ ھ –ق كو پيغمبر اكرمۖ كی طرف سے مدينہ كے لوگوں اور ا سكے اطراف كے قبايل تك یہ پيغام پہنچا كہ آنحضرت اس سال خانہ كعبہ كی زيارت اور مناسك حج انجام دينے كا ارادہ ركھتے ہیں –اسی وجہ سے مسلمانوں كی بہت زيادہ تعداد نے آنحضرت ۖ كے ہمراہ مكہ كی طرف جانے كا ارادہ كرليا-پيغمبر اكرمۖ نے ۲۵ ذيقعدہ سن ۱۰ ھجری قمری كو مدينہ سے نكل كر ذوالحليفہ نامی مكان میں احرام باندھا –اس سفر میں آنحضرت كی تمام زوجات اور اكلوتی بیٹی حضرت فاطمہ ۜ بھی آپ كے ہمراہ تھیں-حضرت علی ۜ بھی يمن كے علاقہ میں اپنے جہادی اور تبليغی فراﺋض كو ادا كرنے كے بعد پيغمبر اكرمۖ كے حكم سے حجۃ الوداع كے مناسك میں شامل ہوۓ –چونكہ یہ حج پيغمبر اكرمۖ كا آخری حج تھا اس لیے حجۃ الوداع كے نام سے مشہور ہوگيا –حجۃ الوداع كے مناسك انجام دينے كے بعد اور مدينہ كی طرف واپسی كے دوران ،غدير خم نامی مقام پر پيغمبر اكرمۖ نے ايك لاكھ افراد كے اجتماع میں ،خداوند متعال كے حكم سے حضرت علی ۜ كو اپنا جانشين منصوب كيا اور سب نے امير المٶمنين علی ۜ كی بيعت كی -
نظرات بینندگان
captcha